Latest News Asia Bibi Case - Pakistani Christian Asia Bibi has death penalty conviction overturned - Rozana Jobs

Wednesday, 31 October 2018

Latest News Asia Bibi Case - Pakistani Christian Asia Bibi has death penalty conviction overturned


توہین رسالت کیس میں سپریم کورٹ نے آسیہ مسیح کوبری کردیا

مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی آسیہ نورین بی بی پنجاب کے ضلع ننکانہ کے ایک گاؤں اِٹاں والی کی رہائشی تھیں جو لاہور سے تقریباً 50 کلومیٹر دوری پر واقع ہے۔

2009 میں اسی گاؤں میں فالسے کے ایک باغ میں آسیہ بی بی کا گاؤں کی چند عورتوں کے ساتھ جھگڑا ہوا جس کے دوران مبینہ طور پر انھوں نے پیغمبرِ اسلام کے خلاف 'تین توہین آمیز' کلمات کہے تھے۔


استغاثہ کے مطابق اس واقعے کے چند روز بعد آسیہ بی بی نے عوامی طور پنچایت میں خود پر لگائے جانے والے الزامات کی تصدیق کرتے ہوئے معافی طلب کی۔

الزام لگنے کے چند روز بعد آسیہ کو اِٹاں والی میں ان کے گھر سے ایک ہجوم نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ اس کے بعد وہ پہلے شیخوپورہ اور پھر ملتان جیل میں قید رہیں۔

جون 2009 میں ان کے خلاف مقدمہ درج ہوا جس میں توہینِ رسالت کے قانون 295 سی کے تحت الزام لگایا گیا کہ انھوں نے اپنے ہمراہ کھیتوں میں کام کرنے والی خواتین کے ساتھ بحث کے دوران پیغمبر اسلام کے خلاف 'تین توہین آمیز' کلمات کہے تھے۔


اس مقدمے کے مدعی ننکانہ صاحب کی مسجد کے امام قاری محمد سالم تھے۔

تاہم ملزمہ نے اپنے خلاف مقدمہ کی سماعت کے دوران بیان دیا تھا کہ ان پر اسلام قبول کرنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا اور انکار کرنے پر یہ مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

2010 میں ضلع ننکانہ صاحب کی سیشن عدالت نے آسیہ بی بی کو موت کی سزا سنا دی اور وہ پاکستان میں یہ سزا پانے والی پہلی خاتون بن گئیں۔

آسیہ بی بی نے اس فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیل داخل کی۔ چار سال بعد اکتوبر 2014 میں عدالت نے سزا کی توثیق کر دی۔

آسیہ بی بی نے جنوری 2015 میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی۔


سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے آسیہ بی بی کی سزا کے خلاف درخواست پر ابتدائی سماعت جولائی 2015 میں شروع کی اور ان کی اپیل کو باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے اپیل پر حتمی فیصلہ تک سزا پر عمل درآمد روک دیا۔


سپریم کورٹ  نے توہین  رسالت کے جرم  میں  سزائے موت  پانے  والی آسیہ بی بی کو بری کردیا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار  کی سربراہی میں جسٹس آصف سعید کھوسہ اورجسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل تین رکنی خصوصی بینچ نے  توہین رسالت کیس میں سزائے موت کے خلاف آسیہ  بی بی کی اپیل  پر محفوظ  فیصلہ سناتے ہوئے آسیہ بی بی کو بری کردیا۔ عدالت  نے اپنے  ریمارکس میں کہا کہ آسیہ بی بی  کسی  اورکیس میں مطلوب نہیں توفوری رہا کیا جائے۔ 

چیف جسٹس ثاقب نثار نے فیصلہ پڑھ کر سنایا، تین رکنی بینچ نے آٹھ اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ سیشن کورٹ نے آسیہ بی بی کو 2010 میں سزائے موت سنائی تھی، جسے لاہور ہائیکورٹ نے 2014 میں برقرار رکھا تھا۔

 بی بی پرالزام تھا کہ انہوں نے جون 2009 میں ایک خاتون سے جھگڑے کے  دوران حضرت  محمد ﷺ کی شان  میں توہین آمیزجملے استعمال کیے تھے۔

واضح رہے آسیہ بی بی کو توہین رسالت کے الزام میں 2010 میں لاہور کی ماتحت عدالت نے سزائے موت سنائی تھی، لاہور ہائی کورٹ نے بھی آسیہ بی بی کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کر دی تھی جس کے بعد ملزمہ نے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کی تھی



The Supreme Court has killed ASEA BB, which was executed in the offense of insulting offense.

Chief Justice, Justice Justice Saqib Nisar, headed by Chief Justice, Justice Asif Saeed Khosa, and three-member special bench comprising Justice Mazhar Alam Miankhel, has sent ASEA BB to the ASEA BB appeal against the death penalty in the contempt of contempt case. The court said in his remarks that ASEA BB should not be punished in any case.


 Biblicalism was that he used to humiliate Hazrat Mohammad Ummah Shun during a fight against a woman in June 2009.

It was clear that ASEA BB was sentenced to death sentence in Lahore in 2010 for the blasphemy rape, the Lahore High Court also removed the appeal against the death sentence of ASEA BB, after which the accused applied for the court order Was filed





latest news on asia bibi pakistan
blasphemy case
blasphemy cases in pakistan
pakistan death penalty blasphemy
blasphemy law pakistan
pakistan minister killed
295 c of the pakistan penal code
anti blasphemy
latest news on asia bibi pakistan
asia bibi update 2018

asia bibi latest news 2018
asia bibi july 2018
asia bibi may 2018
where is asia bibi now
was asia bibi executed
asia bibi update  2018
asia bibi news 2018
asia bibi case in urdu



Latest News Asia Bibi Case


Latest News Asia Bibi Case -
Latest News Asia Bibi Case -

Latest News Asia Bibi Case

No comments:

Post a Comment